مسلمانوں کی پیچھے ہا تھ دھو کر پڑا سنگھ پریوار لکشادیپ میں شراب چالو -گوشت بند
#لکشدیپ_کے_ہندوتوا_کرن_کی_کوششیں مسلم اکثریتی جزیرے پر سَنگھی قبضے کی خطرناک کوششوں کےخلاف آواز اٹھائیے: میں یہ مضمون شروع کرنے سے پہلے ہی ہندوستان اور دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کو، اور انصاف پسند انسانوں کو دعوت دیتاہوں کہ ۔ وہ زندہ۔ضمیر ہیں تو آگے آئیں اور لکشدیپ کے باشندوں کے حقِ حریت کے ليے سرگرم ہوجائیں، لکشدیپ میں جوکچھ ہورہاہے وہ توسیع پسندانہ فاشسٹ عزم ہے، یہ نسل پرستانہ بالادستی کا اقدام ہے، ایسی کارروائی نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا بھر کے لیے شرمناک بھی ہے اور خطرناک نظیر بھی ہے، اسلیے اس کےخلاف ایسی مؤثر کوششیں ہونی چاہییں جوکہ ناصرف لکشدیپ کو بچا سکیں بلکہ آئندہ ایسے ہر فاشسٹ توسیعی عزم کی حوصلہ شکنی کریں ۔ *لکشدیپ کا معاملہ یہ ہیکہ ۔ وہ ایک جزیرہ ہے، وہاں کی 96% آبادی مسلمانوں کی ہے، وہاں پر نفرتی فضاء، طبقاتی ظلم و زیادتی، مذہبی منافرت، دنگے فساد اور مجرمانہ معاملات کا ریکارڈ فیصدی 0 ہے،* جبکہ وہاں غير مسلم اقلیتی بشمول بظاہر ہندو کہلانے والے بھی بستے ہیں لیکن اکثریتی مسلم آبادمیں طرف سے ان پر کوئی زیادتی نہیں ہوتی، بلکہ وہ اہلِ اسلام کی چھاؤں میں رہت...